سنگھ پریوار کے نظریے اور اثاثوں کو قوم کے مفاد میں استعمال کیا جاتا تو مودی کو چائے بیچنے کی ضرورت نہ پڑتی، اسدالدین اویسی

منگل 15 اپریل 2025 17:32

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے مسلمانوں کو پنکچر ٹائروں کی مرمت کے حوالے سے دیئے گئے ریمارک کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر سنگھ پریوار کے نظریے اور اثاثوں کو قوم کے مفاد میں استعمال کیا جاتا تو مودی کو چائے بیچنے کی ضرورت نہ پڑتی۔

(جاری ہے)

انڈیا ٹو ڈے کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا تھا کہ اگر وقف املاک کا صحیح استعمال کیا جاتا تو نوجوان مسلمانوں کو پنکچر ٹائروں کی مرمت نہیں کرنی پڑتی ، جس کے جواب میں اے آئی ایم آئی ایم کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے ٹویٹ کیا کہ اگر سنگھ پریوار کے نظریے اور اثاثوں کو قوم کے مفاد میں استعمال کیا جاتا تو مودی کو چائے بیچنے کی ضرورت نہ پڑتی۔