فرحان سعید نے ایک مرتبہ پھر اپنے سب سے زیادہ ورسٹائل اسٹار ہونے کا لوہا منوالیا

منگل 15 اپریل 2025 21:13

فرحان سعید نے ایک مرتبہ پھر اپنے سب سے زیادہ ورسٹائل اسٹار ہونے کا لوہا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)فرحان سعید نے نہ صرف گلوکاری بلکہ اداکاری میں بھی مسلسل کامیابی کے جھنڈے گاڑدئیے اور ثابت کردیا کہ وہ دونوں شعبوں میں بہتر ین فنکارہونے کی منفرد صلاحیت رکھتے ہیں۔ ان کی آنے والے ڈرامے شیریں فرہاد کیلئے آفیشیل OST سوچوں سے جاتی نہیں اس کے غیر معمولی ورسٹائل فنکار ہونے کا واضح ثبوت ہے۔

یہ نغمہ نہ صرف ان کی پرکشش آواز سے سجا ہے بلکہ ڈرامے کیلئے جذباتی پہلو کو بھی پوری طرح اجاگرکرتاہے جس میں وہ کنزہ ہاشمی کے مقابل مرکزی کردار ادا کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

فرحان کے ساتھ گلوکارہ آمنہ رائے اور حسن رائے اور قاسم ڈاہر کی کمپوزیشن میں ریکارڈ ہونے والے اس نغمے کو علی معین اور حسن رائے نے لکھا ہے۔ یہ نغمہ لازوال محبت کے لئے ایک خوبصورت تحفہ ہے۔

اس کے ہدایتکار اسد ممتاز ہیں جبکہ یہ معروف شخصیت مومنہ درید کی پیشکش ہے۔ شیریں فرہاد نے فرحان کی غیرمعمولی اداکاری کی فہرست میں ایک اور زبردست کردار کا اضافہ ہے۔میوزک ہو یا اداکاری، فرحان سعیدکا ناظرین سے رشتہ دن بدن گہر ا ہوتا جارہا ہے۔ہر پروجیکٹ کے ساتھ وہ آج کی انڈسٹری میں سب سے زیادہ پرکشش اور سب سے زیادہ پسندیدہ فنکا ر کی حیثیت سے نمایاں سے نمایاں ترمقام حاصل کررہاہے۔

متعلقہ عنوان :