ایک پوڈکاسٹ انٹرویو کا معاوضہ15 لاکھ وصول کرتا ہوں، رجب بٹ

روز3 سے 4 پروموشنل ویڈیوزاپ لوڈ کرکے روزانہ کے 30 سے 40 لاکھ روپے کما سکتا ہوں، انٹرویو

منگل 15 اپریل 2025 22:27

ایک پوڈکاسٹ انٹرویو کا معاوضہ15 لاکھ وصول کرتا ہوں، رجب بٹ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)معروف پاکستانی ٹک ٹاکر و یوٹیوبر رجب بٹ نے ایک پوڈکاسٹ انٹرویو کا معاوضہ15 لاکھ وصول کرنے کا انکشاف کیا ہے۔ایک پوڈکاسٹ انٹرویو میں رجب بٹ نے بتایا کہ آپ میری آمدن کا اندازہ اس بات سے لگا لیں کہ میں ایک پوڈکاسٹ انٹرویو کے 15لاکھ روپے لیتا ہوں اور عوام میرا انٹرویو دیکھتے بھی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ سوشل میڈیا ایسی جگہ ہے جہاں آپ جتنا چاہو پیسہ کما سکتے ہو ،تو اگر میں کوئی بریک نہیں لیتا اور روزانہ 3سے 4پروموشنل ویڈیوز اپ لوڈ کرتا ہوں تو میں روزانہ کے 30سے 40لاکھ روپے کما سکتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ شہرت کے ساتھ ذمہ داری بھی آتی ہے اس لیے میں بہت سوچ سمجھ کر پروموشنل ویڈیوز بنانے کا انتخاب کرتا ہوں۔رجب بٹ نے کہا کہ ٹک ٹاک سے میں جو بھی پیسے کماتا ہو وہ غریبوں میں تقسیم کر دیتا ہوں۔