مونی رائے نے پلاسٹک سرجری کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

ٹرولرز پر توجہ دیتی ہوں نہ ہی اس طرح کی باتوں سے پریشان ہوتی ہوں، بھارتی اداکارہ

منگل 15 اپریل 2025 22:27

مونی رائے نے پلاسٹک سرجری کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)بالی ووڈ اداکارہ مونی رائے نے پلاسٹک سرجری کروانے سے متعلق افواہوں پر خاموی توڑ دی۔

(جاری ہے)

فلم دی بھوتنی کی پروموشن کیلئے تقریب میں شرکت کے موقع پلاسٹک سرجری سے متعلق پوچھے گئے ایک صحافی کے سوال کے جواب میں اداکارہ مونی رائے نے کہا کہ میں ٹرولرز پر توجہ نہیں دیتی اور نہ ہی اس طرح کی باتوں سے پریشان ہوتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر یہ سب نہیں دیکھتی، سوشل میڈیا پر فارغ لوگ بیٹھے ہیں اور اگر آپ گھر میں بیٹھ کر ٹرولنگ کر رہے ہیں اور اس میں آپ کو خوشی ملتی ہے تو ایسا ہی کریں، مجھے فرق نہیں پڑتا۔