لاہورہائیکورٹ نے ان پڑھ شہری کی جانب سے پرائز بانڈ کی رقم لینے کی درخواست پر سماعت ملتوی کردی

منگل 15 اپریل 2025 22:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اپریل2025ء) لاہورہائیکورٹ نے ان پڑھ شہری کی جانب سے دس سال بعدپرائز بانڈ کی رقم لینے کی درخواست پر سرکاری وکیل کو دلائل پیش کرنے کی مہلت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ۔جسٹس سلطان تنویر احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت چونیاں کے رہائشی شہری قاسم علی نے موقف اپنایا کہ شہری کا دس لاکھ روپے کا پرائز بانڈ 2007 میں نکلا، ان پڑھ ہونے کی وجہ سے پرائز بانڈ نکلنے کا پتہ نہیں چل سکا،پتہ چلنے پر دس سال بعد پرائز بانڈ کی رقم لینے گیا، حکام نے کہا کہ پرائز بانڈ نکلنے پر چھ سال تک رقم لی جاسکتی ہے، قانون میں رقم حاصل کرنے کے بارے میں ایسی کوئی پابندی نہیں، قانون کے برعکس بنائے گئے قواعد و ضوابط غیر آئینی ہیں ،عدالت سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم قرار دے ،عدالت پرائز بانڈ کی رقم دینے کا حکم دے ۔

متعلقہ عنوان :