صوبائی حکومت شعبہ صحت کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے،شفقت آیاز

منگل 15 اپریل 2025 19:40

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اپریل2025ء)صوبائی حکومت شعبہ صحت کو جدید سائنسی خطوط پر استوار کرنے اور ٹیکنالوجی کے زیادہ سے زیادہ استعمال کے حوالے سے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے تاکہ عام لوگوں کو بھر وقت اور بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس، ٹیکنالوجی و انفارمیشن ٹیکنالوجی شفقت ایاز نے نجی ہسپتال کے دورے کے موقع پر کیا،اس موقع پر معاون خصوصی نے نجی ہسپتال کے چیئرمین کے ساتھ صحت کارڈ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور اس سلسلے میں درپیش ٹیکنکل مسائل کو فوری طور پر کرنے پر اتفاق کیا اور یہ فیصلہ کیا کہ صحت کارڈ کے حوالے سے تمام مسائل فوری طور پر حل کئے جائیں گے، تاکہ عوام اس سے مستفید ہوسکیں۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی ڈاکٹر شفقت ایاز نے دورے کے موقع پر ہسپتال کے مختلف شعبوں جیسے نیوٹریشن یونٹ کا دورہ کیا اور وہاں پر مریضوں کی خیریت دریافت کی اور ہدایات جاری کیں کہ مریضوں اور بچوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہم کی جا ئیں، معاون خصوصی نے اس موقع پر بانی پاکستان تحریک انصاف کے وژن پر عمل کرتے ہوئے صوبائی حکومت عام لوگوں کو صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لئے خصوصی خصوصی اقدامات کر رہی ہے، صوبائی حکومت نے صحت کارڈ میں تھلسیمیا، کڈنی ٹرانسپلانٹ،اور نیورو ٹرانسپلانٹ کو شامل کیا گیا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو فائدہ پہنچے۔

اس موقع پر معاون خصوصی نے ہدایات جاری کیںکہ مختلف بیماریوں کی تشخیص میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے تاکہ مریضوں کو بروقت اور بہترین علاج کی فراہمی ممکن بنایا جا سکے۔