بھارتی تحقیقاتی ادارے نے 3 کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کردی

بدھ 16 اپریل 2025 12:41

جموں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) بھارت کےغیرقانونی زیر تسلط جموں وکشمیرمیں بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے ضلع پونچھ میں آزادی پسند سرگرمیوں کے الزام میں 3 کشمیری نوجوانوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کردی ہے۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جموں میں این آئی اے کی خصوصی عدالت میں عبدالعزیز، منور حسین اور نذیر حسین کے خلاف چارج شیٹ داخل کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

تینوں نوجوانوں پر کشمیر ی عوام کو آزادی پسند سرگرمیوں میں حصہ لینے کی ترغیب دینے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ این آئی اے نے جموں و کشمیر کی متنازعہ حیثیت کے بارے میں کی گئی تقاریر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ نذیر حسین نے اشتعال انگیز آڈیو کلپس اور ویڈیو ز مقامی لوگوں کے ساتھ شیئر کیں اور انہیں بھارت کے خلاف جنگ چھیڑنے کے لیے اکسایا۔این آئی اے نے اکتوبر 2024میں یہ کیس درج کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :