کٹائی کے بعد گندم کی بھریاں رسی کے بجائے پرالی یا ناڑ سے باندھیں تاکہ تھریشننگ میں مشکل کاسامنا نہ ہو،محکمہ زراعت

بدھ 16 اپریل 2025 15:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ کاشتکاراچھی طرح پک کر تیار اور خشک ہونے پر کٹائی کے بعد گندم کی بھریاں رسی سے باندھنے کے بجائے پرالی یا گندم کی ناڑ سے باندھیں تاکہ تھریشننگ کے دوران انہیں کسی مشکل کاسامنا نہ کرناپڑے۔ یہ بات ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمودنے ایک بیان میں کہی۔

انہوں نے کہا کہ گند م کی کٹائی کے موقع پر غیر اقسام کے پودے نکالنے کا خاص خیال رکھا جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ اگر گندم کے دانے میں نمی کا تناسب 10 فیصد سے زائد ہو تو اس کی فروخت میں دشواریوں کاسامنا کرنا پڑ سکتاہے،کاشتکار کٹائی میں جلد بازی کا مظاہرہ نہ کریں بلکہ جب گندم اچھی طرح پک کر تیار اور اس میں سے نمی ختم ہوجائے تو کٹائی و گہائی کاعمل شروع کیا جائے۔ انہوں نے کہاکہ اگر موسم گرم وخشک ہو تو گہائی کے بعد گندم کو ایک دو دن کےلئے کھیتوں میں دن کے وقت کھلاچھوڑنا بھی مناسب ہوگا تاکہ دانوں سے نمی کاخاتمہ ہو جائے تاہم رات کے وقت اسے ترپال یاپلاسٹک شیٹ سے ڈھانپ دینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :