پیمرا نے میسرز ٹیس میڈیا کو آئی پی ٹی وی کے لائسنسز کا اجراء کر دیا

بدھ 16 اپریل 2025 21:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی(پیمرا) نے میسرز ٹیس میڈیا (پرائیویٹ) لمیٹڈ کو انٹرنیٹ پروٹوکول ٹیلی ویژن(آئی پی ٹی وی) کے لائسنسز کا اجراء کر دیا۔

(جاری ہے)

بدھ کوجاری پریس ریلیز کے مطابق پیمرا نے میسرز ٹیس میڈیا پرائیویٹ لمیٹڈ کو آئی پی ٹی وی کے لئے راولپنڈی ،گوجرانوالہ ، ملتان، فیصل آباد اور ناردرن ریجن ٹیلی کام زونز کے لئے لائسنسز کا اجراء کیا ہے۔