سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کولگائے گئے 16فیصد ٹیکس سے مستثنیٰ کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ،چیئرمین سیال حسن علی بھٹی

بدھ 16 اپریل 2025 21:51

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اپریل2025ء) رکن پنجاب اسمبلی وسابق صوبائی وزیر بلدیات خواجہ محمد منشاء اللہ بٹ کی سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ کولگائے گئے 16فیصد عائد ٹیکس سے مستثنیٰ کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی جو بعد از متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے ،یہ اہم قدم خواجہ منشاء اللہ بٹ کی ان تھک محنت ، لگن اور وژن کا منہ بولتا ثبوت ہے اور پاکستان کے معاشی اور ہوابازی کے منظر نامے میں سیالکوٹ کی اہمیت کے بڑھتے ہوئے اعتراف کی بھی عکاسی کرتا ہے۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین سیال حسن علی بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ قرارداد صرف مالی ریلیف سے زیادہ سیالکوٹ کے لوگوں کے اعتماد، ان کے کاروباری جذبے اور خود انحصاری کی بے مثال میراث پر اعتماد ہے،مقامی تاجر برادری کی اجتماعی کوششوں اور سرمایہ کاری سے تعمیر ہونے والا سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیرپورٹ باہمی اشتراک ، اتحاد اور خود انحصاری کی مثال ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکن پنجاب اسمبلی منشاء اللہ بٹ کے اس غیر معمولی کردار، ان تھک محنت اور ان تمام لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس مقصد کی حمایت کی۔ اس موقع پر وائس چیئرمین سیال فراز اکرم اعوان کا کہنا تھا کہ اس ٹیکس سے مستثنیٰ ہونے پر ہوائی اڈے کے آپریشنز کو تقویت ملے گی، تجارت اور برآمدات اور علاقائی اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔ سی ای او سیالکوٹ انٹر نیشنل ائیر پورٹ ائیر مارشل تنویز اشرف بھٹی کا کہنا تھا کہ یہ منظور قراداد سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے ایک اہم سنگ میل ہے اور پیشرفت ہے جو بے پناہ ریلیف اور ترقی کے نئے امکانات کی ضامن ثابت ہوگی۔