کشور کمار مدھوبالا کو مرنے کیلئے تنہا چھوڑ گئے تھے، بہن کے ہوشربا انکشافات

جمعرات 17 اپریل 2025 12:21

کشور کمار مدھوبالا کو مرنے کیلئے تنہا چھوڑ گئے تھے، بہن کے ہوشربا انکشافات
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)بھارت کی سابق خوبرو اداکارہ مدھو بالا کی بہن نے انکشاف کیا کہ کشور کمار میری بیمار بہن کو مرنے کیلئے تنہا چھوڑ گئے تھے۔بھارتی اداکارہ مادھو بالا کی بہن مدھر بھوشن نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ کشور کمار بہن کو لندن علاج کے لئے لے کر گئے لیکن ڈاکٹروں نے جواب دے دیا۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ کشور کمار بہن کو اپنے ساتھ لے جانے کے بجائے ہمارے گھر چھوڑ گئے اور کہا کہ میں کئی پروجیکٹس میں پھنسا ہوا ہوں اور بہت مصروف ہوں اس لئے دیکھ بھال نہیں کرسکتا۔

مدھر بھوشن نے مزید بتایا کہ کشور کمار نے مدھو بالا کے لیے ممبئی کے کارٹر روڈ پر ایک فلیٹ خریدا جس میں وہ اکیلی ہی رہتی تھیں، کشور کمار مہینوں بعد آتے تھے، مدھر بھوشن نے کہا کہ کشور کمار میری بہن کو کہا کرتے تھے اگر میں روز آئوں گا تو تم مجھے دیکھ کر روگی اور اس طرح دل پر اثر پڑے گا۔مدھر بھوشن کے مطابق مدھو بالا کو ڈاکٹروں نے صرف دو سال دیئے تھے، لیکن ان کی حیران کن قوتِ ارادی نے انہیں نو سال تک زندہ رکھا، وہ آخرکار 1969 میں محض 36 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

متعلقہ عنوان :