عازمین حج18 اپریل تک سعودی ویزہ بائیو موبائل ایپ کے ذریعے بائیومیٹرک کر لیں ،ترجمان وزارت مذہبی امور

جمعرات 17 اپریل 2025 14:44

عازمین حج18 اپریل  تک   سعودی ویزہ بائیو موبائل ایپ کے ذریعے بائیومیٹرک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) وزارت مذہبی امور نے تمام عازمین حج سے کہا ہے کہ وہ جلدازجلد سعودی ویزہ بائیو موبائل ایپ کے ذریعے بائیومیٹرک کر لیں، 18 اپریل آخری تاریخ ہے، اس کے بغیرحج ویزہ کااجرانہیں ہوگا۔ جمعرات کو ترجمان وزارت مذہبی امور نے اپنے بیان میں کہا کہ فنگر پرنٹ سکین کرنے کے لئے 18 اپریل ممکنہ طورپر آخری تاریخ ہے۔

(جاری ہے)

فنگر پرنٹ سکین کرنے میں مشکل پیش آنے پر سعودی تاشیر یاجیری آفس سے بائیو میٹرک کروا کر رسید اپنے پاس محفوظ رکھیں ۔ ترجماننے کہا کہ پاک حج موبائل ایپ پر جن عازمین کو پاسپورٹ اور سفید پس منظر والی تصویر اپ لوڈ کرنے کا پیغام ملا ہے وہ دی گئی ہدایات کے مطابق جلد ازجلد اپنی تصویر اور پاسپورٹ اپ لوڈ کریں یا کسی مشکل کی صورت میں اپنے متعلقہ مجاز افسر کو وٹس ایپ کر دیں۔