اداکار عماد عرفانی نے فخر زمان کو موجودہ دور کا ویوین رچرڈز قرار دیدیا

بنیادی طور پر میں ٹیسٹ کرکٹ کو ہی اصل کرکٹ مانتا ہوں، کیونکہ اس میں ذہنی و جسمانی کارکردگی اور مستقل مزاجی کا پتہ چلتا: انٹرویو

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 17 اپریل 2025 12:17

اداکار عماد عرفانی نے فخر زمان کو موجودہ دور کا ویوین رچرڈز قرار دیدیا
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 اپریل 2025ء ) اداکار عماد عرفانی نے موجودہ دور کے پاکستانی ’ویون رچرڈ‘ کا نام بتا دیا۔
ایک انٹرویو میں کرکٹ سے آگاہی سے متعلق ایک سوال کے جواب میں اداکار عماد عرفانی نے بتایا کہ بنیادی طور پر میں ٹیسٹ کرکٹ کو ہی اصل کرکٹ مانتا ہوں، کیونکہ اس میں کھلاڑی کی توجہ اس کی ذہنی و جسمانی کارکردگی اور مستقل مزاجی کا پتہ چلتا ہے۔

اداکار عماد عرفانی نے کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ کرکٹ سے تعلق لوگوں کا رجحان اور دلچسپی بھی بدلتی جارہی ہے، اب 5 دن کا کھیل 20 اوورز میں تبدیل ہوگیا ہے لیکن اس کا بھی اپنا علیحدہ مقام ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ میں ویسے تو باسط علی اور کامران اکمل کا بہت بڑا فین ہوں کیونکہ ان دونوں نے بہت زیادہ کرائسز میں اپنی اننگز کامیابی سے کھیلی ہیں، دونوں کرکٹرز کے چھکے چوکے دیکھنے میں مزہ آتا تھا۔

(جاری ہے)

میزبان نے سوال کیا کہ آپ کی نظر میں اس وقت کا پاکستانی’ویون رچرڈ‘ کون ہے جس کے جواب میں اداکار عماد عرفانی نے برملا کہا کہ اس کیلئے میں فخر زمان کا بہت بڑا فین ہوں ، انہیں بڑا کرکٹر سمجھتا ہوں۔
نوے کی دہائی کے کرکٹرز کے بارے میں ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ اُس وقت کی پاکستانی ٹیم میں پہلے سے آٹھویں نمبر تک کے کھلاڑی کی جو پرفارمنس تھی وہ بعد کی ٹیموں میں دیکھنے کو نہیں ملتی۔ 
ان کی اس بات کی تصدیق پروگرام میں موجود سابق کرکٹر باسط علی اور کامران اکمل نے بھی کی۔

متعلقہ عنوان :