شاداب خان کے دائیں کندھے کا آپریشن ہو گیا

ہفتہ 5 جولائی 2025 22:45

شاداب خان کے دائیں کندھے کا آپریشن ہو گیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے دائیں کندھے کا آپریشن ہو گیا اس حوالے سے شاداب خان نے سوشل میڈیا پر پیغام جاری کیا ہے کہ الحمد للّٰہ سرجری کامیاب رہی۔

(جاری ہے)

شاداب خان نے بتایا ہے کہ اب ری کوری اور ری ہیب کا اگلا مرحلہ ہے۔انہوں نے جلد صحت یابی کے لیے مداحوں سے دعا کی اپیل بھی کی ہے۔