محسن نقوی کی نیپال انڈر 16 ٹیم کو فائنل میں کامیابی پر مبارکباد

ملائیشیا کرکٹ ایسوسی ایشن کا شکریہ جنہوں نے احسن انداز میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کی، صدر اے سی سی

ہفتہ 5 جولائی 2025 22:45

محسن نقوی کی نیپال انڈر 16 ٹیم کو فائنل میں کامیابی پر مبارکباد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)صدر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ نیپال ٹیم کی محنت، صلاحیت اور ٹیم ورک واقعی قابل ستائش ہے۔اپنے بیان میں محسن نقوی نے نیپال انڈر16 کرکٹ ٹیم کو مبارک باد دی، جس نے اے سی سی انڈر 16ایسٹ زون کپ 2025ء میں سنگارپور کی ٹیم کی شکست دے دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فائنل میں سنگاپور کی ٹیم کو نیپال نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دی، جیتنے والی ٹیم کو مبارک باد دیتا ہوں۔

صدر اے سی سی نے کہا کہ ملائیشیا کرکٹ ایسوسی ایشن کا شکریہ جنہوں نے احسن انداز میں ٹورنامنٹ کی میزبانی کی۔انہوںنے کہاکہ ہم ایشیا کے ایسوسی ایٹ ممبران کے درمیان یوتھ کرکٹ کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ اجتماعی کاوشوں کے ذریعے ہم کھیل کے مستقبل کو مزید مضبوط اور خطے میں کرکٹ کی ترقی کو آگے بڑھا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :