جونیئر نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے لئے نوجوان کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان

ہفتہ 5 جولائی 2025 22:45

جونیئر نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے لئے نوجوان کھلاڑیوں کے ناموں کا ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2025ء)اسلام آباد ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن نے پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن کے زیر اہتمام گیارہ سے چودہ جولائی تک پی او ایف واہ کیٴْٹ میں شیڈول جونیئر نیشنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ کے لئے نوجوان کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری رفیق سرحدی کے مطابق انڈر 15 بوائز میں مصطفی علی علی نقی انڈر 15گرلز میں مرہہ فاطمہ ،پاکیزہ سہیل ،انڈر 19بوائز میں اویس نصیر ،ماحد انیس ،علی نقی انڈر 19گرلز حجاب، زینب ایمان ظاہرہ ،نور فاطمہ انڈر 15 بوائز علی اسید بیگ انڈر 15 گرلز عرہہ فریال جبکہ آفیشلز طارق منٹو کوچ نعیم شوکت منیجر فوزیہ بی بی گرلز منیجر شامل ہیں ۔

اسلام آباد ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری رفیق سرحدی کے مطابق نوجوان کھلاڑیوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہے ،ہمارے کھلاڑی ہمارا روشن مستقبل ہیں۔