پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ! صارفین 168 روپے فی لیٹر والا پیٹرول 254.63 میں خریدنے پر مجبور

جمعرات 17 اپریل 2025 15:29

پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ! صارفین 168 روپے فی لیٹر والا پیٹرول 254.63 میں ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی بڑھانے سے حکومت ہر ماہ سو ارب روپے کمائے گی، مسلسل بڑھتی لیوی سے صارفین 168 روپے فی لیٹر والا پیٹرول 254.63 میں خریدنے پر مجبور ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق حکومت پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کا ہدف پورا کرنے کے لیے صارفین پر مسلسل بوجھ ڈالنے لگی، عالمی منڈی میں قیمتیں گرنے کے باوجود مصنوعات سستی نہ کرنے سے حکومت کو لیوی کی مد میں سو ارب روپے ماہانہ اضافی آمدن ہو گی۔

فیصلے سے رواں مالی سال کے اختتام تک لیوی کی مد میں ریونیو گیارہ سو ارب ارب روپے ہو جائے گا جبکہ رواں مالی سال کے لیے پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کا مقرر ہدف بارہ سو اکاسی ارب روپے ہے۔یوں صارفین پر مسلسل بوجھ سے حکومت ہدف کے قریب پہچننے کو ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ تیس جون تک حکومت کو لیوی کی مد میں سترہ ارب روپے اضافی ریونیو ملنے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

لیوی کی مد میں کمائی کے حکومتی فیصلے سے صارفین 168 روپے فی لیٹر والا پیٹرول254 روپی63 پیسے میں خریدنے پر مجبور ہیں، جس میں اٹھہتر روپے لیوی کی مد میں ادا کیے جا رہے ہیں۔اس وقت آٹھ روپی2 پیسے اضافے کے بعد حکومت پیٹرول پر فی لیٹر 78 روپے دو پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 7 روپے ایک پیسہ اضافے کے بعد 77 روپے ایک پیسہ فی لیٹر لیوی وصول کر رہی ہے۔مٹی کے تیل پر سات روپے ننانوے پیسے اضافے کے بعد اٹھارہ روپے پچانوے پیسے، لائٹ ڈیزل پر لیوی سات روپے باسٹھ پیسے اضافے کے بعد پندرہ روپے سینتیس پیسے فی لیٹر لیوی وصول کر رہی ہے جبکہ ہائی اوکٹین آئل پر لیوی آٹھ روپے دو پیسے بڑھا کر اٹھہتر روپے دو پیسے کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :