Live Updates

اپنی نظراتارتا ہوں، کیونکہ نظرلگ جاتی ہے : صاحبزادہ فرحان

پرفارمنس کے ذریعے ہی ڈومیسٹک کرکٹ سے پی ایس ایل میں منتخب کیا گیا ہوں : اوپنر کی پریس کانفرنس

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 17 اپریل 2025 15:40

اپنی نظراتارتا ہوں، کیونکہ نظرلگ جاتی ہے : صاحبزادہ فرحان
راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 اپریل 2025ء ) اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ اپنی نظر اتارتا ہوں، کیونکہ نظر لگ جاتی ہے۔ 
راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں کھیلنا اور پرفارمنس دینا ہی کھلاڑی کا کام ہوتا ہے، پرفارمنس کے ذریعے ہی ڈومیسٹک کرکٹ سے پی ایس ایل میں منتخب کیا گیا ہوں۔

(جاری ہے)

صاحبزادہ فرحان کا کہنا ہے کہ رواں سیزن ٹی ٹونٹی میں 2 سنچریاں کرنے کا ہدف تھا لیکن 3 سنچریاں سکور کر لیں، ڈومیسٹک کرکٹ کے لیے میں نے پاور ہٹنگ پر بہت محنت کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے ٹاپ آرڈر میں کھیل رہا ہوں، ڈومیسٹک میں بھی اسی نمبر پر کھیلا تھا، اٴْمید ہے قومی کرکٹ ٹیم میں بھی ٹاپ آرڈر میں موقع ملے گا تو پرفارمنس دوں گا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ ہمیشہ سے جارحانہ مزاج کرکٹ کھیلتی ہے۔                                                                                               
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات