Live Updates

پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والا بیٹر بننے کی کوشش کروں گا، صاحبزادہ فرحان

جمعرات 17 اپریل 2025 17:46

پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والا بیٹر بننے کی کوشش کروں گا، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2025ء) اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر صاحبزادہ فرحان نے کہا ہے کہ پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والا بیٹر بننے کی کوشش کروں گا، غلطیوں پر قابو پانے کا صلہ پی ایس ایل میں مل رہا ہے، قومی ٹیم میں بطور اوپنر موقع ملا تو وہاں بھی کارکردگی دکھاوں گا۔

(جاری ہے)

پنڈی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوے صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی کے باعث پی ایس ایل میں منتخب ہوا، پی ایس ایل میں اپنی فارم سے لطف اندوز ہورہا ہوں، میری کوشش ہے پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز بنانے والا بیٹر بنو۔

صاحبزادہ فرحان نے کہا کہ ٹی ٹونٹی کرکٹ میں اپنی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے بہت پریکٹس کی، بطور اوپنر کھیلتا ہوں اور اسی نمبر پر پرفارمنس بھی دے رہا ہوں،جب بھی قومی ٹیم میں بطور اوپنر موقع ملا تو وہاں بھی کارکردگی دکھاوں گا، اسلام آباد یونائیٹڈ جب بھی بیٹنگ کرتی ہے جارحانہ انداز ہی اپناتی ہے۔ میں نے اپنی غلطیوں پر قابو پانے کیلئے پوری توجہ سے پریکٹس کی جس کا صلہ مل رہا ہی
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات