35 ویں نیشنل گیمزسندھ: اسلام آباد گرلزہاکی ٹیم کے ٹرائلزکا اعلان، سلیکشن کمیٹی تشکیل

جمعرات 17 اپریل 2025 17:46

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2025ء) اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن (آئی ایچ ای)کے عہدیداران کی ایک اہم میٹنگ زیر صدارت قاضی عطا الرحمن منعقد ہوئی۔میٹنگ میں 35ویں نیشنل گیمز سندھ میں شرکت کے حوالے سے اسلام آباد کی گرلز ہاکی ٹیم کے اوپن ٹرائلز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اسلام آباد گرلز ہاکی ٹیم کے اوپن ٹرائلز 18 اپریل بروز جمعہ کو نصیربندا ہاکی اسٹیڈیم، پاکستان اسپورٹس بورڈ میں دوپہر 3 بجے منعقد ہوں گے۔

تمام کھلاڑیوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ایک سفید اور ایک رنگین شرٹ کے ہمراہ دوپہر 3 بجے اسٹیڈیم پہنچیں۔ میٹنگ میں سلیکشن کمیٹی کے قیام کا اعلان بھی کیا گیا۔ کمیٹی کی سربراہی قاضی عطا الرحمن کریں گے، جبکہ احسان اللہ نیازی، چوہدری محبوب رامے اور رضوان رانا کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

(جاری ہے)

میٹنگ کے دوران جنرل سیکرٹری سید ضیا اللہ شاہ، صدر آئی ایچ اے چوہدری عنصر، نیشنل کوچ راجہ عبدالقدیر اور فنانس سیکرٹری اسلام آباد ہاکی ایسوسی ایشن نے اسلام آباد میں ہونے والے انٹرنیشنل میچز جن میں جرمنی جونئیر اور عمان نیشنل ٹیموں کی شمولیت رہی کی شاندار میزبانی اور ایونٹس کی کامیابی پر پوری آئی ایچ اے ٹیم کو مبارکباد دی۔

اجلاس میں احسان اللہ نیازی، محبوب رامے، رانا رضوان، وسیم بیگ، سید حسن شاہ اور راجہ لطیف بھی شریک تھے۔