مانانوالہ رورل ہیلتھ سنٹر میں قیمتی الٹرا ساونڈ مشین چوری کا مبینہ معاملہ پولیس اور صحت حکام کے لیئے معمہ بن گیا

جمعرات 17 اپریل 2025 20:46

مانانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2025ء) مانانوالہ رورل ہیلتھ سنٹر میں قیمتی الٹرا ساونڈ مشین چوری کا مبینہ معاملہ پولیس اور صحت حکام کے لیئے معمعہ بن گیا۔آر ایچ سی مانانوالہ کا مکمل سٹاف شامل تفتیش تشدد کا بھی انکشاف۔ڈی ایچ او میڈیکل سروسز ڈاکٹر جمیل کی مذکورہ معاملے کی انکوائری رپورٹ میں الٹرا ساونڈ مشین چوری کے معاملے میں ایس ایم او آر ایچ سی کو ذمہ دار قرار دینے جانے کا انکشاف۔

لاکھوں روپے مالیت کی قیمتی کلرڑ ڈوپلر مشین کی ایف آئی آر بھی معمولی نوعیت مالیت تین لاکھ روپے درج کرنے کا بھی انکشاف تفصیلات کے مطابق رورل ہیلتھ سنٹر مانانوالہ میں مبینہ طور پر چوری ہونے والی قیمتی الٹرا ساونڈ مشین کا معاملہ پولیس اور محکمہ صحت حکام کے لیئے معمعہ بن چکا ہے پندرہ روز قبل چوری ہونے والی الٹرا ساونڈ مشین کا معاملہ تاحال جوں کا توں ہے آر ایچ سی مانانوالہ کے ایس ایم او اور دیگر سٹاف کی طرف سے محکمہ صحت حکام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لیئے متبادل مشین رکھنے کا انکشاف ہوا ہے مبینہ طور پر چوری ہونے والی قیمتی الٹرا ساونڈ مشین کی مالیت پچاس لاکھ روپے کے قریب بتائی جاتی ہے مگر تھانہ مانانوالہ میں ایف آئی آر معمولی نوعیت کی مالیت صرف تین لاکھ روپے ظاہر کی گئی ہے ذرائع سے معلوم ہوا ھے الٹرا ساونڈ مشین کی مبینہ چوری کا معاملہ سی آئی اے سٹاف شیخوپورہ زیر تفتیش ھے جس میں آر ایچ سی کے سٹاف کے متعدد بھی زیر حراست ہونے کا انکشاف ہوا ہے واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میڈیکل سروسز ڈاکٹر جمیل کی مذکورہ معاملے کی کردہ انکوائری میں ایس ایم او اور سٹاف کے متعدد ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف بھی سامنے آیا مگر انکوائری رپورٹ کو بھی منظر عام پر آنے سے پہلے ہی محکمہ صحت حکام کی مبینہ ملی بھگت سے غائب کر دینے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

مانانوالہ کے علاقہ کی سیاسی و سماجی تنظیموں کے نمائندوں اور شہریوں نے آر ایچ سی اسپتال مانانوالہ کی مبینہ الٹرا ساونڈ مشین کے معاملے کی گء انکوائری کے مطابق ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ھی