طلاق کے بعد والدین کی حمایت نے آگے بڑھنے کی ہمت دی، دانیہ انور

جمعرات 17 اپریل 2025 21:40

طلاق کے بعد والدین کی حمایت نے آگے بڑھنے کی ہمت دی، دانیہ انور
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء) اداکارہ اداکارہ دانیہ انور نے بتایا ہے کہ طلاق کے بعد والدین کی حمایت نے زندگی میں آگے بڑھنے کی ہمت دی۔

(جاری ہے)

ایک پوڈکاسٹ میں بطور مہمان گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ نے بتایا کہ میں نے پہلی شادی اپنی پسند سے کی تھی لیکن پھر بھی جب میں نے طلاق کا فیصلہ کیا تو والدین نے مجھ سے کوئی سوال نہیں کیا اور نہ ہی دوسری شادی کرنے کیلئے دبائو ڈالا۔

اداکارہ نے بتایا کہ والدہ نے طلاق کے بعد میرا بہت ساتھ دیا اور مجھے زندگی میں آگے بڑھنے کا کہتی رہیں اور مجھ پر دوسری شادی کا دباو بالکل نہیں ڈالا۔انہوں نے کہا کہ والدہ نے طلاق کے بعد مجھ سے کہا کہ تم زندگی میں آگے جو بھی کرنا چاہتی ہو آرام سے کرو اور اپنی زندگی سکون سے گزارو۔دانیہ انور نے بتایا کہ طلاق کے بعد میری بیٹی میری طاقت بنی۔

متعلقہ عنوان :