ڈسٹرکٹ پولیس اُوستہ محمد کی بروقت کارروائی مقابلے میں زخمی ڈاکو گرفتار

جمعرات 17 اپریل 2025 22:29

اوستہ محمد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس اُوستہ محمد کی بروقت کارروائی مقابلے میں زخمی ڈاکو گرفتار، اسلحہ و موٹر سائیکل برآمد ڈی ایس پی سٹی اُوستہ محمد گل حسن بہرانی کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی عبدالرؤف جمالی، انچارج سی آئی اے اسٹاف مقبول حسین جمالی، اینٹی ڈکیتی سیل حاجی خان لاشاری، انچارج 15 صدام حسین بھٹی، اے ایس آئی شہزادہ خان جمالی و پولیس ٹیم نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کا تعاقب کیا۔

(جاری ہے)

ڈمب شاخ کے قریب ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جبکہ دوسرا ملزم فائرنگ کی آڑ میں فرار ہوگیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت چنگیز خان ولد ارباب خان، قوم دایہ، ساکن کیٹل فارم کے طور پر ہوئی ہے، جو کہ مقدمہ نمبر 47/25 بجرم 392 اور مقدمہ نمبر 64/25 بجرم 392 میں مفرور تھا۔