پاکستان انٹیریئرز فرنیچر ایکسپو کراچی 2025کا آغازہوگیا

چار روزہ نمائش کا افتتاح صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ نے کیا،100 سے زائد اعلی معیار کے فرنیچر برانڈز اس نمائش کا حصہ ہیں

جمعرات 17 اپریل 2025 23:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2025ء)شہر قائد میں ملک کی سب سے بڑی 4 روزہ فرنیچر نمائش کا آغازہوگیاجو 20 اپریل 2025 تک ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری رہے گی اس نمائش کوپاکستان انٹیریئرز فرنیچر ایکسپو کی جانب سے منعقد کیا جا رہا ہے اور زیرو ہیلتھ کیئر پاکستان اس کا آفیشل اسپانسر ہے۔چار روزہ میگا ایونٹ کا افتتاح صوبائی وزیرتوانائی ناصرحسین شاہ نے ربن کاٹ کر کیاصوبائی وزیرتوانائی ناصرحسین شاہ نے افتتاحی تقریب کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا معاشی سرگرمیوں میں بہتری کیلئے ایسی نمائشیں معاون ثابت ہوتی ہیں آپ کے لیے ایک شاندار خریداری کا تجربہ لے کر آ رہا ہے ایسا پہلے کبھی نہیں دیکھا گیا۔

یہ ایونٹ انٹیریئر اور فرنیچر انڈسٹری کے لیے ایک گیم چینجر ثابت ہوگا،سندھ اسمبلی میں۔

(جاری ہے)

اپوزیشن لیڈرعلی خورشیدی نے بھی ایکسپوسینٹرکراچی میں نمائش میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ایکسپوسینٹرکراچی کے تین ہالزپرمشتمل اس نمائش میں سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرعلی خورشیدی نے دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگومیں کہا کہ کراچی ملکی معاشی حب ہے،ایسے میں ان نمائشوں کے انعقادسے مقامی تاجروں کی مصنوعات کوفروغ مل رہا ہے۔

۔ایونٹ آرگنائزرانٹیرئیرفرنیچراورسی ای او عدنان افضل ایگزیکٹیوڈائریکٹرمدیحہ عدنان کاکہنا تھا کہ نمائش میں 100سیزائد برانڈ شریک ہیں جہاں 50 فیصدتک ڈسکانٹس دئیے جارہے ہیں، لگژری ہوم انٹیریئرز، خوبصورت شادی کے فرنیچر سیٹ، گارڈن سیٹس سمیت دیگراشیا دستیاب ہیں۔ جہاں ملک کے معروف فرنیچر و ڈیکوریشن برانڈز، انڈسٹری لیڈرز اور ڈیزائن کے شوقین افراد ایک ہی چھت تلے اکٹھے ہوں گے۔