پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیس میں اٹک اور اسلام آباد پولیس کی جانب سے درج5 مقدمات کی رپورٹ پیش

جمعرات 17 اپریل 2025 23:11

پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2025ء) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم سومرو کی عدالت میں زیر سماعت پبلک اکائونٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیس میں اٹک اور اسلام آباد پولیس کی جانب سے درج5 مقدمات کی رپورٹ عدالت پیش کردی گئی۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز سماعت کے دوران جنید اکبر کی جانب سے عائشہ خالد عدالت میں پیش ہوئیں۔جنید اکبر کے خلاف درج مقدمات کی پولیس رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق جنید اکبر پر ضلع اٹک میں 4 اور اسلام آباد میں ایک مقدمہ درج ہے۔ عدالت نے پولیس رپورٹ پیش ہونے پر کیس ہدایت کے ساتھ نمٹا دیا۔