بورڈر گواسکر ٹرافی میں بدترین شکست پربھارتی بورڈ کا ایکشن، ٹیم کے متعدد کوچزفارغ

جمعہ 18 اپریل 2025 12:47

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء) بورڈر گواسکر ٹرافی میں بدترین شکست اور خبریں لیک کرنے کے معاملے میں بورڈ آف کنٹرول کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے ایکشن کرتے ہوئے مینز ٹیم کے متعدد کوچز فارغ کردیے۔بھارتی میڈیا کے مطابق بورڈر گواسکر ٹرافی میں شکست کے بعد بی سی سی آئی کی اعلیٰ ریویو میٹنگ ہوئی تھی۔ اسسٹنٹ کوچ ابھیشک نائر، فیلڈنگ کوچ ٹی دلیپ اور اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ کوچنگ اسٹاف فارغ کردیے گئے۔

(جاری ہے)

تینوں سپورٹ اسٹاف کے معاہدے جون میں ختم ہوجائیں گے۔ ساؤتھ افریقہ کے ایڈرین لی روکس بھارتی ٹیم کے اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشننگ کوچ ہوں گے۔اسسٹنگ کوچ ریان ٹن کو فیلڈنگ کوچ کی اضافی ذمہ داری بھی دے دی گئی ہے۔واضح رہے کہ ابھیشک نائر کو گزشتہ سال جولائی میں بھارتی ٹیم کا اسسٹنٹ کوچ تعینات کیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ستانشو کوٹک کو بھارتی ٹیم کا بیٹنگ کوچ تعینات کر دیا گیا ہے۔خیال رہے کہ بورڈر گواسکر ٹرافی میں آسٹریلیا نے بھارت کو 1-3 سے شکست دی تھی۔

متعلقہ عنوان :