Live Updates

مریم نواز اتنا ظلم کریں جتنا خود برداشت کر سکیں‘ بیرسٹرسیف

حواس باختہ حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں سے خوفزدہ ہے،مشیراطلاعات کا بیان

جمعہ 18 اپریل 2025 13:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء)خیبر پختون خوا کے مشیرِ اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ حواس باختہ حکومت بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں سے خوفزدہ ہے، مریم نواز اتنا ظلم کریں جتنا خود برداشت کر سکیں۔جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بانء پی ٹی آئی کی بہنوں کے ساتھ روا رکھا گیا سلوک قابلِ مذمت ہے۔

(جاری ہے)

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ عمران خان سے ان کی بہنوں کی ملاقات آئینی و قانونی حق ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ملاقات کے بجائے بانی پی پی ٹی آئی کی بہنوں کو گرفتار کر کے ویرانے میں چھوڑ دیا گیا، پنجاب حکومت کا یہ اقدام عدالتی احکامات کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے۔بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا ہے کہ پنجاب حکومت عدلیہ کی آزادی کا جنازہ نکال رہی ہے، عدلیہ آئین و قانون کی پامالی کا نوٹس لے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات