پسرور،مویشی پال حضرات کو گائے اور بھینسوں کو جنسی بیماریوں سے بچانے کے لئے بروقت تشخیصی معائنہ کروانے کی ہدایت

جمعہ 18 اپریل 2025 13:44

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے مویشی پال حضرات و لائیوسٹاک فارمرز کوموسم کی تبدیلی کے باعث گائے اور بھینسوں کو جنسی بیماریوں سے بچانے کے لئے ان کا بروقت تشخیصی معائنہ کروانے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ پسرور عقیل سہیل نے کہا ہے کہ موسم کی تبدیلی کے باعث جانوروں کو منہ کھر کی بیماری سے بچانے کے لئے خشک اور سایہ و ہوا دار جگہ پر باندھیں ، خا ص کر دودھ و گوشت کی پیداوار والے جانوروں کے لئے ماہرین لائیوسٹاک کےمشوروں پر عمل درآمد کیا جائے تاکہ کسی بھی پریشانی سے بچا جاسکے ۔

جانوروں کو دن میں 2 بار نہلایا جائے اور شیڈز کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے ۔انہوں نے بتایا کہ اس ضمن میں محکمے کی فری ہیلپ لائن پر بھی رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :