مظفرآباد، محکمہ صنعت و حرفت کی غفلت یا مبینہ ملی بھگت، شہر بھر کے مرغ فروشوں کو کھلی جھوٹ

ڈیجیٹل کانٹے کی آڑ میں ماپ تول میں کمی کرتے ہوئے عوام کو ہر کلو کے پیچھے چونا لگایا جانے لگا

جمعہ 18 اپریل 2025 15:14

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2025ء) محکمہ صنعت و حرفت کی غفلت یا مبینہ ملی بھگت، شہر بھر کے مرغ فروشوں کو کھلی جھوٹ دے دی گئی۔ ڈیجیٹل کانٹے کی آڑ میں ماپ تول میں کمی کرتے ہوئے عوام کو ہر کلو کے پیچھے چونا لگایا جانے لگا۔ مرغ فروشوں نے حکومت اور انتظامی رٹ کو پاؤں کے جوتے کی نوک پر رکھتے ہوئے من پسند انراخ پر مرغ فروشی شروع کر رکھی ہے۔

(جاری ہے)

سونے پر سہاگہ مرغ کے تمام حصے الگ الگ بیچنے کیلئے الگ الگ دام مقرر کر لیے ہیں۔ پوٹا کلیجی 800 روپے کلو،لیگ پیس 1200 روپے کلو،چیسٹ پیس 700 روپے کلو جبکہ پورا مرغا 440 کے بجائے 500 اور ساڑھے پانچ سو روپے کلو فروخت کر رہے ہیں۔ سیاسی، سماجی، مذہبی، تجارتی، عوامی، علمی، ادبی حلقوں کے اکابرین سمیت سول سوسائٹی نے ارباب اختیار اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ مرغ فروشوں کو لگام ڈالنے اور ڈیجیٹل کانٹوں کو چیک کرنے کے لیے محکمہ صنعت وحرفت کو متحرک کیا جائے تاکہ عوام ان کی لوٹ مار سے بچ سکیں۔

متعلقہ عنوان :