
ارشد چائے والا کی شہریت کے حوالے سے سنگین شکوک پائے گئے ،شناخت مشتبہ بن گئی ، نادرا کا انکشاف
ذاتی ریکارڈ میں متعدد تضادات پائے گئے ہیں، ممکنہ طور پر وہ غیر ملکی شہری ہو سکتے ہیں، ارشد خان کو نادرا آرڈیننس 2000 کے تحت قانونی نوٹسز بھی جاری کئے گئے تاہم وہ کئی سالوں تک تصدیقی بورڈ کے سامنے پیش نہ ہوئے، حکام
فیصل علوی
جمعہ 18 اپریل 2025
17:15

(جاری ہے)
نادراحکام کا کہنا ہے کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور تمام شواہد کی روشنی میں ارشد خان کی شہریت کے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔
نادرا کے بیان میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ارشد خان کے ذاتی ریکارڈ میں متعدد تضادات پائے گئے ہیںجبکہ ان کے نام کی تبدیلی اور خاندانی رجسٹریشن میں بے ضابطگیاں بھی سامنے آئیں جس سے ان کی شناخت مزید مشتبہ بن گئی ہے۔نادرا حکام کا مزید کہنا تھا کہ سال 2024 میں بھی ارشد خان مطلوبہ اور لازمی دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہے۔ نادرا کے مطابق وہ زمین کی ملکیت، ڈومیسائل، اور 1979 سے پہلے کا تعلیمی ریکارڈ فراہم نہیں کر سکے۔ جو شہریت کی تصدیق کیلئے بنیادی تقاضے ہیں۔یاد رہے کہ اس سے قبل لاہورہائیکورٹ نے ارشد خان چائے والا کا شناختی کارڈ اورپاسپورٹ کی منسوخی کرنے سے متعلق تحریری حکم جاری کیا تھا۔جسٹس جواد حسن نے نادرا سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے ارشد خان چائے والا کی درخواست پر سماعت کی تھی۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیاتھا کہ ارشد خان نے نادرا سمیت دیگر فریقین کی جانب سے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی منسوخی کو چیلینج کیا تھا۔ وکیل درخواست گزار کا کہنا تھ کہ ایک ٹی وی چینل کی افواہ کے باعث ارشد خان کے مستقبل کو داو پر لگا دیا گیا تھا۔سرکاری وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراضات اٹھائے تھے۔ سرکاری وکیل کے مطابق ارشد خان نے پاکستانی شہری ہونے کا کوئی دستاویز پیش نہیں کیا تھا۔ سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ارشد خان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کرنا درست عمل تھا۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا تھا کہ ارشد خان پاکستانی شہری تھا۔ ارشد خان کے خاندان کی پاکستانی شہریت کی ایک پوری تاریخ تھی۔ ارشد خان سے 1978 سے پہلے کا ریزیڈنسی پروف مانگنا بدنیتی پر مبنی تھی ۔وکیل کا یہ بھی کہنا تھاکہ پاکستانی سیٹیزن شپ ایکٹ 1951 کے مطابق، پاسپورٹ ہر شہری کا بنیادی حق تھا۔ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کیا تھا۔عدالت نے یہ بھی کہا تھا کہ سرکاری وکیل اس بات کو یقینی بنائیں کہ متعلقہ ادارے رپورٹس جمع کروائیں۔مزید اہم خبریں
-
غزہ میں امداد کی ترسیل کے لیے نئے فاونڈیشن کے قیام کا اعلان
-
امریکہ پاکستان اور بھارت کے بحران میں مداخلت نہیں کرے گا، وینس
-
نئے پوپ رابرٹ پریوسٹ کو عالمی رہنماؤں کی مبارک باد
-
آن لائن بینکنگ اور اے ٹی ایم کی بندش کی افواہوں پر کان نہ دھریں،سرٹ
-
عمران خان کی زندگی کو اڈیالہ جیل میں شدید خطرہ ہے، علی امین گنڈاپور کا دعویٰ
-
جی-10 بمقابلہ رافیل،پاک بھارت فضائی جنگ نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا
-
پاک بھارت کشیدگی،وزیر داخلہ سے قائمقام امریکی سفیر کی 48 گھنٹوں میں دوسری ملاقات
-
مودی کے مظالم کیخلاف عمران خان نے ہمیشہ آواز اٹھائی ہے، علی امین گنڈاپور
-
ہمارے پاس دنوں میں انتظار کرنے اور تحمل دکھانے کا وقت نہیں، خواجہ آصف
-
ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، پاک فوج نے کئی بھارتی چیک پوسٹیں اور بٹالین ہیڈ کوارٹر تباہ کردیا
-
عوام کا حکومت پاکستان پر بھارت کو جواب دینے کا دباؤ ہے، رضوان سعید شیخ
-
وزیر اعظم شہباز شریف کی پوپ کے انتخاب پر دنیا بھر کی مسیحی برادری کو مبارکباد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.