صدرمملکت آصف علی زرداری کا سوات میں آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کی جانب سے 4 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین

جمعہ 18 اپریل 2025 20:11

صدرمملکت آصف علی زرداری کا سوات میں آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے سوات میں آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز کی جانب سے 4 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ایوان صدر کے پریس ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے انٹیلی جنس پر مبنی کارروائی کے دوران فتنۃ الخوارج کے دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا ۔ صدر مملکت نے کہا کہ سکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لئے کارروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔ صدر مملکت نے ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ۔