سعودی وزیر صحت کا دورہ فرانس، کینسر ریسرچ میں تعاون پر اتفاق

ہفتہ 19 اپریل 2025 09:30

ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) سعودی عرب کے وزیر صحت فہد الجلاجل نے فرانس کے سرکاری دورے کے دوران کینسر پر تحقیق کرنے والے فرانسیسی ادارے کی سربراہ سے ملاقات کی اور اس حوالے سے باہمی تعاون پر اتفاق کیا ہے۔ایس پی اےکے مطابق سعودی وزیر صحت نے اپنے دورے کے دوران فرانسیسی ادارے کے ساتھ مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کی متعدد یادداشتوں پر دستخط بھی کیے ہیں ۔

(جاری ہے)

بعدازاں انہوں نے کینسر پر ریسرچ کرنے والے فرانسسی ادارے کی سربراہ ڈاکٹر الزبتھ وائیڈرپاس سے کینسر پر ہونے والی جدید تحقیق اور اس کے علاج کے طریقوں کو دریافت کرنے کے لیے باہمی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سعودی اعلی سطح کے وفد کو عالمی ادارہ صحت کے زیر انتظام قائم کیے جانے والے تربیتی مرکز کا بھی دورہ کرایا گیا اس موقع پر مستقبل کے تقاضوں اور اہلیت کے طریقہ کار بھی بات کی گئی۔