مشہور بالی وڈ اداکارہ مہوش اور احسن کے ڈرامے’’ڈائن‘‘کی فین ہوگئیں

ہفتہ 19 اپریل 2025 10:35

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)پاکستانی اداکارہ مہوش حیات اور اداکار احسن خان کے نئے ڈرامے ڈائن کو پڑوسی ملک کی سینئر اداکارہ کی جانب سے ستائش مل گئی۔رپورٹ کے مطابق مہوش حیات نے 8سال کے طویل عرصے بعد ایک مرتبہ پھر چھوٹی سکرین پر واپسی کی اور وہ اپنی ساتھی اداکار احسن خان کے ساتھ ڈرامہ سیریل ڈائن میں نظر آرہی ہیں۔

مہوش کے 2رخی کردار والے ڈرامہ کی اب تک 16اقساط نشر ہوچکی ہیں اور ہر قسط 2ملین سے زائد ویوز حاصل کر کے ناظرین میں دھوم مچائے ہوئے ہے۔ڈرامے کی یہ شہرت اب پاکستان نے نکل کر پڑوسی ملک تک جا پہنچی اور بالی وڈ کی سینئر اداکارہ ممتاز ڈرامے کی خوب تعریفیں کرتی ہوئی نظر آئیں۔انسٹاگرام پر پوسٹ کردہ ایک ویڈیو میں ممتاز نے کہا کہ میں آج کل ڈرامہ سیریز ڈائن دیکھ رہی ہوں، ڈرامے میں مہوش جی نے بہت اچھا کام کیا ہے، اور سچ کہوں تو ڈرامے میں مہوش اور احسن کی پرفارمنس بہترین ہے اور دونوں کے کردار بھی بہت اچھے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ڈرامے کے ہدایت کار راج الحق سراج الحق کیلئے بھی محبت کا اظہار کیا۔بالی وڈ اداکارہ نے کہا کہ انہوں نے احسن خان کے پہلے بھی دو چار سیریلز دیکھے ہیں، وہ اچھے اداکار ہیں لیکن اس ڈرامے میں انہوں نے بہت ہی اچھا کام کیا ہے اور انہیں ایک بہت اہم کردار ملا ہے۔