شاہ رخ خان کی فلم بازیگر سے متعلق ہدایت کار کا ناقابل یقین انکشاف

بازیگر فلم شاہ رخ کی ہٹ ہونے والی اولین فلموں میں سے ایک ہے

منگل 29 اپریل 2025 13:51

شاہ رخ خان کی فلم بازیگر سے متعلق ہدایت کار کا ناقابل یقین انکشاف
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 اپریل2025ء)ایک حسینہ تھی، بدلاپور اور اندھادھن جیسی کامیاب فلمیں بنانے والے ہدایت کار سری رام راگھون نے شاہ رخ خان کی 1993میں ریلیز ہونے والی فلم بازیگر سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔بھارتی میڈیا کو دیئے گئے اپنے ایک انٹرویو میں سری رام راگھون نے انکشاف کیا کہ اپنے مشکل اور کٹھن دور میں ایک ناول پڑھنے کے دوران ان کے ذہن میں ایک کہانی نے جنم لیا تھا۔

ہدایتکار نے مزید بتایا کہ میں پوری تندہی کے ساتھ کہانی لکھنے بیٹھ گیا اور فلمی کہانی کو کاغذ پر منتقل کرکے پروڈیوسر ڈھونڈنے نکل پڑا۔سری رام راگھون نے ان دنوں کو یاد کرتے ہوئے مزید کہا کہ مجھے اس وقت تک کہانی کے حقوق لینے یا دیگر قانونی معاملات کا کوئی خیال نہیں تھا۔

(جاری ہے)

ہدایتکار نے مزید بتایا کہ جب میں نے یہ کہانی تجربہ کار اداکار ٹنو آنند کو سنائی تو وہ حیرت میں مبتلا ہوگئے اور مجھے بتایا کہ جو کہانی تم مجھے سنا رہے ہو وہ بازیگر ہے اور اس وقت بن رہی ہے جس میں، میں بھی کام کر رہا ہوں۔

یاد رہے کہ فلم بازیگر کو عباس مستان نے’’اے کس بیفور ڈائنگ‘‘نامی ناول سے ماخوذ کر کے وینس فلمز کے بینر تلے بنایا تھا۔سری رام راگھون نے مزید بتایا کہ جب سنیما گھر میں ’’بازیگر‘‘دیکھنے گیا تو سب فلم کے کلائمکس سین سے لطف اندوز ہو رہی تھے اور میں خاموش بیٹھا تھا۔ مجھے معلوم تھا آگے کیا ہونے والا ہے۔

متعلقہ عنوان :