Live Updates

کراچی کنگز کے میرحمزہ کوئٹہ گلیڈیئٹر سے فتح کے بعد شائقین کرکٹ سے پُرامید

کراچی کنگز کی یہ پرفارمنس دیکھ کر اب شائقین کرکٹ میچ دیکھنے اسٹیڈیم میں آئیں گے‘میر حمزہ

ہفتہ 19 اپریل 2025 13:44

کراچی کنگز کے میرحمزہ کوئٹہ گلیڈیئٹر سے فتح کے بعد شائقین کرکٹ سے پُرامید
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء) پی ایس ایل 10 کی ٹیم کراچی کنگز کے میر حمزہ کوئٹہ گلیڈیئٹر سے فتح کے بعد شائقین کرکٹ سے پُرامید ہیں۔پی ایس ایل ٹین کے اہم میچ میں کامیابی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میر حمزہ کا کہنا تھا کہ رواں سیزن میں ہم اچھی کرکٹ کھیل رہے ہیں، امید ہے کہ کراچی کنگز کی یہ پرفارمنس دیکھ کر اب شائقین کرکٹ میچ دیکھنے اسٹیڈیم میں آئیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ میچ جیتنا ہمارا مقصد ہے اور 2 میچز جیتنے پر بہت خوشی محسوس ہورہی ہے، میچ میں بولنگ اور بیٹنگ سمیت ہماری فیلڈنگ بھی اچھی رہی۔میر حمزہ نے کہا کہ ٹیم کی جیت سے کھلاڑیوں کا حوصلہ مزید بڑھ جاتا ہے، ہمارا یہی مقصد تھا کہ 170سے زائد رنز اسکور کرسکیں۔علاوہ ازیں دوسری جانب اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن10 میں کراچی کنگز کے کم بیک کرنے پر کراچی کے شائقین کرکٹ بہت خوش دکھائی دیے۔ شائقین نے کراچی کنگز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ جیمز ونس فیورٹ کپتان ہے،حسن علی کی کارکردگی نے دل خوش کر دیا انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس سال کراچی کنگز ہی یہ ٹورنامنٹ جیتے گی۔
Live پی ایس ایل 10 سے متعلق تازہ ترین معلومات