ایئرپورٹس کے آرائیول و ڈیپارچر کاونٹرز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم

ہفتہ 19 اپریل 2025 16:16

ایئرپورٹس کے آرائیول و ڈیپارچر کاونٹرز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)ڈی جی ایف آئی اے نے ملک بھر کے تمام ایئر پورٹس کے آرائیول اور ڈیپارچر کائونٹرز پر سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی ای) کے ذرائع نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر ہیڈکوارٹرز سے تمام امیگریشن سربراہان کو مراسلہ موصول ہوا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ملک بھر کے ہوائی اڈوں پر مسافروں کی نگرانی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایئر پورٹس پر سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی ایف آئی اے ہیڈکوارٹرز میں بھی ہو گی۔ذرائع نے بتایا کہ سی سی ٹی وی کیمرے لگانے سے مسافروں کی نگرانی میں مدد ملے گی۔ ایف آئی اے کے مطابق انسانی اسمگلنگ اور گداگری روکنے کے لییکیمرے لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔