حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں مزید کمی کر دی

حکومت کی جانب سے مختلف بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کا فوری اطلاق کر دیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 2 جولائی 2025 18:55

حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں مزید کمی کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جولائی2025ء)حکومت نے قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں مزید کمی کر دی، حکومت کی جانب سے مختلف بچت اسکیموں کے شرح منافع میں کمی کا فوری اطلاق کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے قومی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں مسلسل کمی کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران حکومت کی جانب سے تقریباً تمام ہی بچت اسکیموں کے شرح منافع میں نمایاں کمی کی جا چکی، جس کی وجہ سے قومی بچت اسکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والے افراد کو کافی مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

اب حکومت نے ایک مرتبہ پھر قومی بچت اسکیموں پر شرح منافع میں مزید کمی کردی۔ محکمہ قومی بچت کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 15 بیسز پوائنٹس کم کر کے 11.91 فیصد سے 11.76 فیصد کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں 30 بیسز کی نمایاں کر دی گئی۔ اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 10.90 فیصد سے گھٹ کر10.60 فیصد پر آگئی۔ اسلامک سیونگ اکاوٴنٹ میں منافع کی شرح 59 بیسز پوائنٹس کم کر کے موجودہ شرح کو 9.75 فیصد کر دیا گیا، شہداء فیملی ویلفیئر اکاوٴنٹ پر منافع 24 بیسز، ریگولر انکم سرٹیفکیٹس پر منافع بیسز پوائنٹس کم کردیا ہے۔
                                                                                                                       

متعلقہ عنوان :