
پاکستان میں ایس ایم ایز معیشت کا 40 فیصد، برآمدات کا 25 فیصد اور غیر زرعی شعبے میں 78 فیصد ملازمتیں فراہم کرتی ہیں، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
بدھ 2 جولائی 2025 18:59

(جاری ہے)
وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت ایک مربوط پالیسی کے تحت ان مسائل کا حل نکالنے کیلئے کام کر رہی ہے جس کے تحت 2028 تک نجی شعبے کے مجموعی قرضوں میں ایس ایم ایز کا حصہ 17 فیصد تک بڑھایا جائے گا اور اسے خطے کے دیگر ممالک کے مطابق لایا جائے گا۔
وزیرِ خزانہ نے بتایا کہ سٹیٹ بینک کے ذریعے کمرشل بینکوں کو ایس ایم ای فنانسنگ بڑھانے پر آمادہ کیا جا رہا ہے تاکہ معیشت، برآمدات، روزگار، خواتین و نوجوانوں کی ڈیجیٹل شمولیت اور مالی شمولیت کو فروغ دیا جا سکے۔وزیرِ خزانہ نے مزید بتایا کہ وزیراعظم یوتھ، بزنس اور ایگری کلچر لون اسکیم کے تحت اربوں روپے کی کریڈٹ گارنٹی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ حکومت چھوٹے کاروباروں کو دیے گئے قرضوں پر ممکنہ نقصان کا 50 فیصد تک خود برداشت کرے گی۔وزیر خزانہ نے کہا کہ قومی ایس ایم ای پالیسی 2021 کو ازسرنو ترتیب دیا جا رہا ہے تاکہ اگلے پانچ برسوں کے لئے ایک جامع منصوبہ تیار کیا جا سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ سمیڈا کو بھی مضبوط کیا جا رہا ہے تاکہ مارکیٹ تک رسائی، ضابطہ جاتی سہولت، مشاورتی خدمات اور تربیت کی فراہمی کو بہتر بنایا جا سکے۔ وزیرِ خزانہ نے کہا کہ پاکستان دیگر ترقی پذیر ممالک سے کامیاب ماڈلز سیکھنے اور ٹیکنالوجی، ماحول دوست اور سماجی طور پر مربوط ایس ایم ای ترقی کے لیے شراکت داری کا خواہاں ہے۔ انہوں نے چھوٹے کاروباروں کی مکمل معاونت اور بہتر مالیاتی نظام کی فراہمی کے لیے حکومت کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔مزید اہم خبریں
-
ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے جائزے کے لیے مزید وقت درکار، اعلیٰ حماس عہدیدار
-
کیا بچوں کو اغوا کرنے کے پیچھے منظم گروہ کام کرتے ہیں؟
-
امریکہ: ایپل نے امیگریشن سے متعلق ایپس کیوں ہٹا دیں؟
-
متنازعہ سر کریک پر بھارت کی پاکستان کو دھمکی
-
امن معاہدے کیلئے امریکی صدر نے جو 20 نکات دیے وہ ہمارے نہیں، ان میں ترامیم کی گئیں: نائب وزیراعظم
-
چندے اور امداد کھانے والے دوسروں کو بھی یہی درس دیں گے، وزیر اطلاعات پنجاب
-
پاکستان کا مستقبل ٹیکنیکل ،سکلز بیسڈ پروگرامز سے وابستہ ہے ،رانا مشہود احمد خاں
-
یوسف رضا گیلانی کی پیپلز پارٹی کے مرکزی اور صوبائی قائدین سے ملاقات،صوبہ کی سیاسی صورتحال پرگفتگو
-
اسلام آباد پولیس نیشنل پریس کلب میں داخل، توڑپھوڑ، صحافیوں پر تشدد
-
جرمنی: ڈرون کے سبب میونخ ایئرپورٹ کو بند کرنا پڑا
-
سو فیصد میرٹ پر تعیناتیاں ہورہی ہیں، کرپشن پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے، مریم نواز
-
مراکش: حکومت مخالف احتجاج میں پرتشدد مظاہرے شدت اختیار کرگئے، 2افراد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.