ایف پی سی سی آئی انرجی کمیٹی کا اجلاس منگل کو اسلام آباد میں ہوگا

ہفتہ 19 اپریل 2025 16:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی)کی اسٹینڈنگ کمیٹی برائے انرجی کا پانچواں اجلاس کنوینرملک خدا بخش کی صدارت میں فیڈریشن کیپٹل آفس اسلام آباد میں منگل22اپریل کودوپہر ڈھائی بجے منعقد ہوگا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں چیئرمین آئل اور گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا)مسرور خان،پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع خان، ڈائریکٹر جنرل ایکسپلوسیو ڈیپارٹمنٹ آف پاکستان عبدالعلی خان اورایم ڈی نیشنل انرجی ایفیشینسی اینڈکنسرویشن اتھارٹی(نیکا) خصوصی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ای وی چارجنگ اسٹیشن ڈیولپمنٹ پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔