جیکب آباد پولیس کا مختلف مقدمات میں مطلوب بدنام زمانہ ڈاکو کو مقابلے میں مارنے کا دعویٰ

ہفتہ 19 اپریل 2025 16:32

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء) جیکب آباد پولیس کا مختلف مقدمات میں مطلوب بدنام زمانہ ڈاکو کو مقابلے میں مارنے کا دعویٰ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کی سی آئی اے پولیس نے گڑہی خیرو کے علاقہ اللہ آباد موڑ کے قریب مختلف مقدمات میں مطلوب بدنام زمانہ ڈاکو حمیداللہ عرف حمیدو ایری کو مقابلے میں مارنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ اس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، بدنام زمانہ ڈاکو کی لاش ضروری کاروائی کے لیے تعلقہ اسپتال منتقل کی گئی، واضح رہے کہ پولیس مقابلے میں مارے جانے والا ڈاکو حمیدو ایری تحصیل گڑہی خیرو میں مختلف سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

متعلقہ عنوان :