سونے کی قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے فی تولہ پر برقرار

ہفتہ 19 اپریل 2025 17:26

سونے کی قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 700  روپے فی تولہ پر برقرار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 49 ہزار 700 روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔

(جاری ہے)

24 قیراط کے 10 گرام اور 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمتوں میں بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی اور بالترتیب 299,811 روپے اور 274,836 روپے پر فروخت ہوئے۔اسی طرح فی تولہ اور دس گرام چاندی کی موجودہ قیمتیں بھی بالترتیب 3,417 اور 2,929 روپے رہی ہیں۔ایسوسی ایشن کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3,326 ڈالر پر مستحکم رہی جبکہ چاندی کی قیمت بھی 32.55 ڈالر پر مستحکم رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :