آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے ،لوگ کلمے طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرنکلے گئے

ہفتہ 19 اپریل 2025 17:30

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء) آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں شدید زلزلے کے جھٹکے ،لوگ کلمے طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرنکلے گئے، ریکٹر سکیل پر شدت 5.9 بتائی گئی ہے جبکہ اس وقت تک کوئی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان سمیت آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگ اپنے گھروں اور دفتروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل گئے جبکہ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.9ریکارڈ کی گئی ،گہرائی 94کلومیٹر تھی۔ اب تک کوئی جانی وہ مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔