کمشنرمظفرآبادڈویژن چوہدری گفتارحسین کا ڈائریکٹرجنرل سیاحت وآثار قدیمہ چوہدری مہربان کے ہمراہ ریڈ فورٹ مظفرآباد کے تعمیراتی کام کا معائنہ

ہفتہ 19 اپریل 2025 22:16

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) عدالت العظمیٰ کی ہدایت پرکمشنرمظفرآبادڈویژن چوہدری گفتارحسین نے ہفتہ کے روز ڈائریکٹرجنرل سیاحت وآثار قدیمہ چوہدری مہربان کے ہمراہ ریڈ فورٹ مظفرآباد کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا۔اس موقع پر افسرمال، تحصیلدار، نائب تحصیلدار اورفیلڈ سٹاف بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر مظفرآباد ڈویژن نے معائنہ کے دوران ریڈ فورٹ کی تزین و آرائش اور صفائی وستھرائی کے کام کا جائزہ لیا۔

محکمہ سیاحت کی جانب سے لال قلعہ کی تزین و آرائش کے حوالہ سے کمشنرمظفرآبادڈویژن کو بریفنگ دی۔ اس موقع پر کمشنر مظفرآبادڈویژن نے محکمہ سیاحت اور تعمیراتی کمپنی کو ہدایت کی کہ وہ مورخہ 30 اپری تک ریڈ فورٹ کی تزین و آرائش اور صفائی وستھرائی کے کام کو بہرصورت مکمل کریں۔

(جاری ہے)

ریڈ فورٹ کے اندر سے غیرضروری ملبہ صاف کیا جائے۔ انہوں نے انتظامیہ اور محکمہ سیاحت کے عملہ کو ہدایت کی کہ ریڈ فورٹ سے متصلہ سرکاری رقبہ پرکسی کو تجاوز کرنے کی اجازت نہ دی جائے۔

اگراس سرکاری رقبہ پر کسی بھی قسم کی تجاوزکی گئی تو ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ عدالت العظمی کی ہدایات کی روشنی میں لال قلعہ کا تعمیراتی کام جلد مکمل کیا جائے تاکہ ہمارا یہ ثقافتی ورثہ محفوظ کیا جائے اور اسے شہریوں اور سیاحوں کے لیے کھولا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :