سیکرٹری ماحولیات آزادکشمیر سے چیف ایگزیکٹیو آفیسر این ڈی آر ایف بلال انورکی قیادت میں وفد کی ملاقات

ہفتہ 19 اپریل 2025 22:44

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2025ء) سیکرٹری ماحولیات آزادکشمیر عامر محمود مرزا سے چیف ایگزیکٹیو آفیسر این ڈی آر ایف بلال انورکی قیادت میں این ڈی آر ایف کے وفد نے دارلحکومت مظفرآباد میں ملاقات کی ۔ ملاقات میں سیکرٹری تحفظ ماحولیات ایجنسی آزادکشمیر عامر محمود مرزا نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر این ڈی آر ایف کو دنیا بھر کی طرح آزادکشمیر میں رونما ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں اور اس وجہ سے پیدا ہونے والے پیچیدہ موسمیاتی اثرات بارے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سیکرٹری ماحولیات عامر محمود مرزا نے چیف ایگزیکٹیو آفیسر این ڈی آر ایف کو تحفظ ماحولیات ایجنسی کی جانب سے ماحول دوست اقدامات کے ذریعے موسمیاتی تبدیلیوں کی روک تھام کے لیے مرتب حکمت عملی، اغراض و مقاصد بارے بھی تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ ملاقات میں دوطرفہ شراکت داری کے ساتھ ساتھ تحفظ ماحولیات ایجنسی اور این ڈی آر ایف کے درمیان مستقبل کے لیے درپیش چیلنجیز اور متعین مقاصد کو سامنے رکھتے ہوئے بہترین رشتے استوار کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :