ویٹرنری فارماسیوٹیکل نے ڈی جی ٹی او،ایس ای سی پی اور ایف پی سی سی آئی کی رجسٹریشن حاصل کر لی

اتوار 20 اپریل 2025 12:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2025ء) پاکستان ویٹرنری فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن نے باضابطہ طور پر ڈائریکٹویٹ جنرل آف ٹریڈ آرگنائزیشز ،سکیوڑیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان اوروفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت پاکستان سے رجسٹریشن حاصل کر لی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان ویٹرنری فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن میجر(ر) سید جاوید حسین بخاری نے بتایاکہ ان اداروں سے رجسٹرڈ ہونے کے بعد ویٹرنری فارماسیوٹیکل نے اہم سنگ میل طے کر لیا ہے جس سے اس کی پیشہ ورانہ مہارت اور اس سے منسلک صنعتوں کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے بتایاکہ ان اداروں سے رجسٹرڈ ہونے کے بعد ویٹرنری فارماسیوٹیکل نے اپنی ممبر شپ کی رجسٹریشن کا با قاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس سیکٹر میں قابل قدر سٹیک ہولڈرز کے طور پر ہم رجسٹریشن کی خواہشمند کسی بھی کمپنی کوپاکستان ویٹرنری فارماسیوٹیکل ایسوسی ایشن میں شامل ہونے اور اس کا حصہ بننے کی دعوت دیتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ممبرشپ فارم پی وی پی اے ہیڈ آفس 674پی بلاک مین بلیوارڈ جوہر ٹائون سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :