کراچی ، وزیراعلیٰ ہائوس کے قریب سے 2ملزمان گرفتار، خطرناک اسلحہ برآمد

اتوار 20 اپریل 2025 15:25

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء) شہر قائد کے ریڈ زون میں خطرناک اسلحے کے ساتھ موجود دو مسلح افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزمان وزیراعلیٰ ہائوس کے قریب ہی تھے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے ریڈ زون میں وزیر اعلی ہائوس کے قریب موجود 2 مسلح افراد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پولیس حکام نے بتایاکہ مسلح ملزمان کو سول لائن پولیس نے اسلحے کی نمائش کرنے پر گرفتار کیا ہے۔

ملزمان کو وزیر اعلی ہائوس کے قریب سے حراست میں لینے کے بعد ان کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، دونوں ملزمان سیکیورٹی گارڈز کی وردی میں ملبوس تھے تاہم طلب کرنے پر اپنے سیکیورٹی کارڈز پیش نہ کرسکے۔پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزمان کے قبضے سے ایک ایس ایم جی اور ایک جی تھری رائفل برآمد ہوئی تھی جسے پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔