لیسکو کا سولر سسٹم میں استعمال ہونے والے میٹرز بحران پر قابو پانے کا انوکھا فیصلہ

صارفین کے دبا ئوسے نکلنے کیلئے میٹرز کی خریداری کو آئوٹ سورس کیا گیا تاہم منظور شدہ مینوفیکچررز کے سٹاک کی انسپکشن نہیں کی گئی

اتوار 20 اپریل 2025 16:55

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2025ء)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے سولر سسٹم میں استعمال ہونے والے میٹرز بحران پر قابو پانے کے انوکھا فیصلہ کیا ہے ،مارکیٹ میں سٹاک و انسپکشن سرٹیفکیٹ نہ ہونے کے باوجود خریداری کی اجازت دیدی گئی ۔میڈیا رپورت کے مطابق لیسکو نے آئوٹ سورس کرنے کی اجازت دیدی ہے تاہم کمپنی نے ایل ٹی ٹو او یو میٹرز کی انسپکشن نہیں کی، انسپکشن نہ ہونے سے این او سی کے باوجود صارفین اپریل میں میٹرز کی خریداری نہیں کر سکے، لیسکو نے مینوفیکچرزز کے ساتھ سٹاک و دیگر معاملے طے کرنے کیلئے آئوٹ سورس کرنے کا نوٹیفکیشن کیا۔

آئندہ چند روز میں لیسکو کے پاس سمارٹ میٹرز کا سٹاک آ جائے گا، سٹاک ملنے پر جاری ہونے والے این او سیز کو منسوخ کر دیا جائے گا ، این او سیز منسوخ کرکے صارفین کو میٹرز کی قیمت کا ڈیمانڈ نوٹس دیا جائے گا،متعلقہ دفاتر سے صارفین کو این او سی ملنے کے باوجود میٹرز فراہم نہیںکئے جا سکے۔

(جاری ہے)

کمپنی نے صارفین کے دبا ئوسے نکلنے کیلئے میٹرز کی خریداری کو آئوٹ سورس کیا تھا، آئوٹ سورس ہونے پر لیسکو کے منظور شدہ مینوفیکچررز کے سٹاک کی انسپکشن نہیں کی۔انسپکشن سرٹیفکیٹ نہ ہونے سے صارفین مارکیٹ سے خریداری نہیں کر سکے، لیسکو نے عیدالفطر کے بعد روائتی کی بجائے سمارٹ میٹرز لگانے کا حکم دے رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :