Live Updates

نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی پہلے ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری فورم 2025 میں شرکت

بدھ 30 اپریل 2025 18:12

نائب وزیراعظم  سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی پہلے ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 اپریل2025ء) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن (ڈی سی او) کے تعاون سے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونیکیشن کے زیر اہتمام اسلام آباد میں پہلے ڈیجیٹل غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری (ڈی ایف ڈی آئی) فورم میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، کلائوڈ ٹیکنالوجیز اور فنٹیک، مصنوعی ذہانت اور ای کامرس جیسے ابھرتے ہوئے شعبوں میں سرمایہ کاری پر زور دیتے ہوئے ڈیجیٹل تبدیلی اور اقتصادی سفارت کاری کے لیے پاکستان کے عزم کو اجاگر کیا۔

انہوں نے پاکستان کی مضبوط ڈیجیٹل صلاحیت پر زور دیا جو ملک کی نوجوان آبادی اور مضبوط پالیسی اصلاحات کے ذریعے ممکن ہے جس کا مقصد کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانا ہے۔

(جاری ہے)

نائب وزیراعظم ڈار نے عالمی سرمایہ کاروں کا خیرمقدم کیا کہ وہ ڈیجیٹل طور پر شمولیت اور جدت پر مبنی معیشت کی تعمیر میں پاکستان کے ساتھ شراکت داری کریں۔ انہوں نے پاکستان کو اعلیٰ معیار کی ڈیجیٹل خدمات کے قابل اعتماد ذریعہ کے طور پر پوزیشن دینے کے لیے حکومت کی کوششوں کا ذکر کیا اور متعلقہ فریقوں کو ملک کے بڑھتے ہوئے ٹیکنالوجی ایکو سسٹم میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کی دعوت دی۔

نائب وزیراعظم نے 2026 میں ڈی سی او کی صدارت سنبھالنے کے لیے پاکستان کی تیاری کا اعلان اور تنظیم کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے میں اپنے فعال کردار کا خاص طور پر ذکر کیا۔ انہوں نے تمام مندوبین اور شراکت داروں کا کانفرنس میں شراکت پر شکریہ ادا کیا اور رکن ممالک میں ڈیجیٹل تعاون اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کے لیے مسلسل تعاون پر زور دیا۔
Live پہلگام حملہ سے متعلق تازہ ترین معلومات