۵رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے آل پارٹیز، انجمن تاجران اور بارڈر ٹریڈ کے نمائندہ وفد کی ملاقات

اتوار 20 اپریل 2025 21:15

&تربت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اپریل2025ء) رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے آل پارٹیز، انجمن تاجران اور بارڈر ٹریڈ کے نمائندہ وفد نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

وفد نے عبدوئی بارڈر کی ایک ماہ سے جاری بندش پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، جس سے لاکھوں افراد کا روزگار متاثر ہوا ہے اور لوگ فاقہ کشی کا شکار ہو رہے ہیں رکن صوبائی اسمبلی نے بارڈر بندش کو عوامی معاشی بدحالی کی بنیادی وجہ قرار دیتے ہوئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ وہ آئی جی ایف سی ساتھ سے ملاقات کرکے مسئلہ کے حل کی کوشش کریں گے۔