
افریقی ممالک کے وزرا و بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں استقبالیہ تقریب،صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کی خصوصی شرکت
اتوار 20 اپریل 2025 22:20
(جاری ہے)
صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات حاصل ہیں،افریقی ممالک کے سرمایہ کاروں کی پنجاب میں سرمایہ کاری کا خیر مقدم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ٹیکسٹائل سیکٹر کے فروغ کیلئے گارمنٹ سٹی بنایا جا رہا ہے جس میں مقامی سرمایہ کاروں کے علاوہ چین اور دیگر غیر ملکی سرمایہ کار ٹیکسٹائل انڈسٹری لگا رہے ہیں، پاکستان اور افریقی ممالک ٹیکسٹائل سیکٹر میں اشتراک کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد اعظم بزنس پارک شیخوپورہ میں 130ایکڑ رقبے پر فارما سیوٹیکل ویلی بنائی جا رہی ہے، پنجاب کے ٹیکسٹائل،فارماسیوٹیکل،سرجیکل،سپورٹس اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کا بڑا پوٹینشل موجود ہے،پاکستان اور پنجاب معدنی وسائل کی دولت سے مالا مال ہے جبکہ مائننگ سیکٹر میں افریقی ممالک کو مہارت حاصل ہےلہذا پاکستان مائننگ کے شعبہ میں افریقی ممالک کی مہارت سے فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ چوہدری شافع حسین نے کہا کہ پنجاب میں سازگار ماحول کے باعث غیر ملکی سرمایہ کاری آرہی ہے،چین کی موبائل کمپنی نے انڈسٹریل اسٹیٹ فیصل آباد میں موبائل فون مینوفیکچرنگ کا پلانٹ لگانا شروع کردیا ہے جو 2سال میں پیداوار شروع کر دے گا،اسی طرح سولرپینلز مینوفیکچرنگ اور لیتھیئم بیٹریاں بنانے والی غیر ملکی کمپنیاں بھی پنجاب میں اپنے کارخانے لگائیں گی۔اس موقع پر یوگنڈا کے وزیر زراعت مسٹر فریڈریک نے یوگنڈا میں سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔ چیئرمین افریقہ ہائوس ریحان یونس نے کہا کہ افریقہ ہائوس پاکستان کی انڈسٹری اور افریقن مارکیٹ کیلئے گیٹ وے کی حیثیت رکھتا ہے۔ایمبیسڈرحامد اصغر خان نے کہا کہ پاکستان اور افریقی ممالک کے مابین تجارتی حجم بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں۔ سیکرٹری ٹی ڈیپ شہریار خان،صدرایوان صنعت و تجارت ابوذر شاد اور دیگر نے بھی تقریب سے خطاب کیا۔مزید تجارتی خبریں
-
اسٹیٹ بینک کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب، شرح سود میں کمی کا امکان
-
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 1474 پوائنٹس کی کمی
-
بینکس (کل )بند رہیں گے
-
زندہ برائلر مرغی کی قیمت مستحکم ،فارمی انڈے مہنگے
-
سٹیٹ بینک زری پالیسی کا اعلان 5 مئی کو کرے گا
-
چائے کی ملکی درآمدات میں مارچ کے دوران 0.3 فیصد کی کمی
-
زندہ برائلر مرغی کی قیمت میں10روپے فی کلو کمی، فارمی انڈے مہنگے
-
سونے کی قیمت میں 2,100 روپے اضافہ،3 لاکھ 49 ہزار 2 سو روپے فی تولہ ہو گیا
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ
-
صدرآئی سی سی آئی کا ملک بھر میں کاروباری سہولت مراکز کے قیام اور ون ونڈو آپریشنز نافذ کرنے پر زور
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,600 روپے کمی ریکارڈ
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونا1600 روپے سستا ہوگیا جس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.